Maktaba Wahhabi

58 - 88
انکار نزول کی بدعت اور اس سے متعلقہ مباحث سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا انکار ایک بدعت ہے، کیونکہ سلف میں اس کے انکار کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس فکر کے سوتے انکار حدیث اور تخفیف حدیث کے مباحث سے پھوٹے ہیں، پھر برصغیر کے ایک کذاب متنبی نے اس فکر کو آگے پھیلانا شروع کر دیا، درحقیقت ان لوگوں کے بنیادی اصولوں ہی میں کافی سارا جھول واقع ہوا ہے اورفروعات میں آکر تو دلیل نامی کوئی چیز ان کے پاس باقی رہ ہی نہیں جاتی، اسی لئے وہ لوگ صحیح تر احادیث کو ٹھکرانے کے لئے موضوع سے غیر متعلقہ مباحث چھیڑ دیتے ہیں، بسا اوقات مہمل کلام کو دلیل قرار دیتے ہیں یا ضعاف اور موضوع روایات سے استدلال کرتے ہیں، انکار نزول عیسیٰ علیہ السلام کی فکر کو بھی ایسے ہی کمزور، بلکہ بے زور دلائل کا سہارا دینے کی کوشش کی جاتی ہے، ذیل میں ہم انہی دلائل اور مباحث کا عقلی ومنطقی تجزیہ پیش کریں گے، ان شاء اللہ!
Flag Counter