سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے، جیسا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب قَاعِدَۃُ التَّوَسُّلِ وَالْوَسِیلَۃِ اور اَلْفُرْقَانُ بَیْنَ أَوْلِیَائِ الرَّحْمٰنِ وَأَوْلِیَائِ الشَّیْطَانِ میں ذکر کیا ہے۔‘‘ (المَجموع في ترجمۃ العلامۃ المحدث الشّیخ حماد الأنصاري : 1/320) الحاصل : ان تصریحات سے ثابت ہوا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں ہے، اب ان کی قبر کا موجود ہونا تو درکنار، نزول کے بعد بھی ان کے قبر کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے کہ کہاں بنے گی؟ |