Maktaba Wahhabi

54 - 88
مَا یَشَائُ ۔ ’’اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام آسمان میں ہیں اور زندہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں جو چاہتا ہے، کرتا ہے۔‘‘ (عُمدۃ القاري : 24/160) 14. حافظ سیوطی رحمہ اللہ (911ھ) لکھتے ہیں : أَمَّا نَفْيُ نُزُولِ عِیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ أَوْ نَفْيُ النُّبُوَّۃِ عَنْہُ، وَکِلَاھُمَا کُفْرٌ ۔ ’’عیسیٰ علیہ السلام کے (آسمان سے) نازل ہونے یا ان کی نبوت کی نفی، یہ دونوں باتیں کفر ہیں ۔‘‘ (الحَاوي للفَتاوي : 2/166) 15. علامہ مناوی رحمہ اللہ (1031ھ)لکھتے ہیں : ’’مطامح میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول پر امت کا اجماع نقل کیا گیا ہے اور ابن حزم رحمہ اللہ پر رد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مراتب الاجماع میں قیامت سے قبل سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول پر اختلاف نقل کیا ہے۔ تو صاحب مطامح کا کہنا ہے کہ ابن حزم کی یہ نقل مضطرب ہے، اہل شریعت میں سے کسی ایک نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی، اس کا انکار تو فلسفیوں اور ملحدین نے کیا ہے۔‘‘ (فیض القدیر : 5/399) مزید لکھتے ہیں : أَمَّا عِیسٰی عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ؛ فَقَدْ أَجْمَعُوا عَلٰی نُزُولِہٖ نَبِیًّا، لٰکِنَّہٗ بِشَرِیعَۃِ نَبِیِّنَا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ .
Flag Counter