Maktaba Wahhabi

48 - 88
’’اہل سنت والجماعت کے نزدیک عیسیٰ علیہ السلام کا قرب قیامت آسمان سے اترنا اور دجال کو قتل کرنا برحق اور صحیح ہے، کیونکہ اس بارے میں صحیح احادیث وارد ہوئی ہیں، عقل وشریعت میں اس کی نفی پر کوئی دلیل موجود نہیں، لہٰذا اس کا اثبات واجب ہے۔ بعض معتزلہ، جہمیہ اور ان کے ہم نواؤں نے اس کا انکار کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس بارے میں وارد ہونے والی احادیث ختم نبوت والی آیت کریمہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں، امت مسلمہ کے ختم ِنبوت پر اجماع اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے دائمی اور غیر منسوخ ہونے کے دلائل کی بنا پر ردّ کر دی جائیں گی، لیکن یہ استدلال غلط ہے، کیونکہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول سے مراد یہ نہیں کہ وہ ایسے نبی بن کر نازل ہوں گے، جن کی شریعت ہماری شریعت کو منسوخ کر دے گی، ایسی کوئی بات نہ نزول عیسیٰ علیہ السلام والی احادیث میں مذکور ہے، نہ دیگر احادیث میں۔‘‘ (شرح النّووي : 18/75، إکمال المُعلم بفوائد مسلم للقاضي عیاض : 8/492) نیز قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں : نُزُولُ عِیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ وَقَتْلُہُ الدَّجَّالَ حَقٌّ وَصَحِیحٌ عِنْدَ أَہْلِ السُّنَّۃِ لِلْـأَحَادِیثِ الصَّحِیحَۃِ فِي ذٰلِکَ وَلَیْسَ فِي الْعَقْلِ وَالشَّرْعِ مَا یُبْطِلُہٗ، فَوَجَبَ إِثْبَاتُہٗ ۔ ’’سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا اور ان کا دجال کو قتل کرنا اہل سنت والجماعت کے نزدیک حق ہے اور صحیح ہے۔ کیونکہ اس سلسلہ میں احادیث ِ صحیحہ وارد ہوئی ہیں، جبکہ عقلی و شرعی اعتبار سے ایسی کوئی دلیل نہیں، جو اس عقیدے کو باطل
Flag Counter