Maktaba Wahhabi

46 - 88
4. علامہ، ابو مظفر،منصور بن محمد،سمعانی رحمہ اللہ (489ھ)فرماتے ہیں : قَالَ عَلَیہ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ : رَأَیْتُ الْمَسِیحَ ابْنَ مَرْیَمَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ(صحیح البخاري : 3440، صحیح مسلم : 169)، فَدَلَّ عَلٰی أَنَّ الصَّحِیحَ أَنَّہٗ فِي الْـأَحْیَائِ . ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میں نے (خواب میں)مسیح ابن مریم علیہما السلام کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا ہے(صحیح بخاری : 3440، صحیح مسلم : 169) اس سے معلوم ہوا کہ صحیح بات یہی ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں۔‘‘ (تفسیر السّمعاني : 1/325) 5. قوام السنہ اصبہانی (535ھ)لکھتے ہیں : أَہْلُ السُّنَّۃِ یُؤْمِنُونَ بِنُزُولِ عِیسٰی عَلَیْہِ السَّلامُ، یَنْزِلُ وَیَقْتُلُ الدَّجَّالَ، وَیَدْفِنُہُ الْمُسْلِمُونَ ۔ ’’اہل سنت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول پر ایمان لاتے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے، دجال کو قتل کریں گے اور مسلمان آپ کو دفن کریں گے۔‘‘ (الحُجّۃ في بَیان المَحَجّۃ : 2/463) 6. علامہ ابو حیان، اندلسی رحمہ اللہ (745ھ) مفسر، ابو محمد، عبد الحق بن غالب، ابن عطیہ غرناطی رحمہ اللہ (542ھ)کی تفسیرسے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: أَجْمَعَتِ الْـأُمَّۃُ عَلٰی مَا تَضَمَّنَہُ الْحَدِیثُ الْمُتَوَاتِرُ مِنْ أَنَّ عِیسٰی فِي السَّمَائِ حَيٌّ، وَأَنَّہٗ یَنْزِلُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، فَیَقْتُلُ الْخِنْزِیرَ،
Flag Counter