Maktaba Wahhabi

42 - 88
اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6822) نے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔ 18 سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لَا یَنْزِلُ الدَّجَّالُ الْمَدِینَۃَ، وَلٰکِنَّہٗ یَنْزِلُ الْخَنْدَقَ، وَعَلٰی کُلِّ نَقْبٍ مِّنْہَا مَلَائِکَۃٌ یَحْرُسُونَہَا، فَأَوَّلُ مَنْ یَتْبَعُہُ النِّسَائُ وَالْإِمَائُ، فَیَذْہَبُ فَیَتْبَعُہُ النَّاسُ فَیَرُدُّونَہٗ، فَیَرْجِعُ غَضْبَانَ حَتّٰی یَنْزِلَ الْخَنْدَقَ، فَیَنْزِلُ عِنْدَ ذٰلِکَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ ۔ ’’دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکے گا، البتہ وہ خندق میں داخل ہو جائے گا۔ مدینہ منورہ کے ہر راستے پر فرشتے اس کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ سب سے پہلے عورتیں اور لونڈیاں دجال کی پیروی کریں گی۔ دجال مدینہ منورہ کی طرف جائے گا اور لوگ اس کے پیچھے ہوں گے، لیکن فرشتے اسے روک دیں گے۔ وہ غصے سے واپس آ کر خندق میں پڑاؤ ڈال لے گا۔ اسی وقت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام آسمان سے اتریں گے۔‘‘ (المُعجم الأوسط للطّبراني : 5465، وسندہٗ حسنٌ) 19. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یَنْزِلُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ فَیَمْکُثُ فِي النَّاسِ أَرْبَعِینَ سَنَۃً ۔ ’’عیسیٰ بن مریم علیہما السلام اتریں گے اور لوگوں میں چالیس سال رہیں گے۔‘‘ (المُعجم الأوسط للطّبراني : 5464، وسندہٗ حسنٌ) 20. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِنِّي لَـأَرْجُو إِنْ طَالَتْ بِي حَیَاۃٌ أَنْ أُدْرِکَ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ، فَإِنْ
Flag Counter