Maktaba Wahhabi

61 - 140
ثابت ہے۔ امام ابن عاشر نے ایک کلمے کا مزید اضافہ کیا ہے۔ الْا َٔدْبَارَ(الفتح) رُبٰعَ سورۃ النساء میں دونوں سے اور سورۃ فاطر میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف الف منقول ہے۔ الْخَبَــٰٓئِثَ (الاعراف، انبیائ)، کَبَــٰٓــئِرَ الْإِثْمِ (النجم، شوریٰ)، بَــٰــعِدْ (سبا) میں دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ أَنْبَآئِ سورۃ انعام میں دونوں سے اور سورۃ الشعراء میں امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے دوسرے میں مصاحف کا اختلاف ذکر کیا ہے۔ لیکن عمل حذف پر ہے۔ کَبَـٰسِطِ (الرعد)، بٰسِطٌ (الکہف) میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ فِی عِبٰدِی (الفجر)، عِبَـٰدَنَآ (صٓ) لِعِبٰدَتِہِ (مریم) میں دونوں سے حذف منقول ہے۔ اور عَبْدِہِ(زمر) میں دونوں نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ جبکہ عمل حذف پر ہے۔ فَاجْتَبٰـہُ رَبُّہُ (طہ، نٓ) عُقْبٰھَامیں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف منقول ہے۔ اجْتَبَـٰہُ (النحل) اجْتَبٰـکُمْ(الحج) کے بارے میں ’التنزیل‘ میں اختلاف مصاحف منقول ہے۔ ان دونوں میں الف کی جگہ یاء کا رسم مختار ہے۔ مُّبٰرَکَۃٍ جیسے بھی آئے بٰرَکْنَا جہاں بھی آے، تَبَارَکَ (الرحمن، الملک) مُّبٰرَکٌ (ص) مُبَارَکًا(قٓ) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ ان کے علاوہ (اس مادے کے) دیگر کلمات امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے اثبات الف سے منقول ہیں سواے ایک کلمہ وَیٰرَکَ کے، اس میں حذف ہے۔ اور امام دانی سے اس کے برعکس ثابت ہے۔
Flag Counter