Maktaba Wahhabi

60 - 140
(7) مِفعال: جیسے مِیقَـٰتُ، میزان ان سات اوزان کے علاوہ دیگر اوزان کے بارے میں امام دانی رحمۃ اللہ علیہ خاموش ہیں۔ امام ابوداؤد کی نسبت سے ان کا بیان عنقریب آئے گا۔ یہ ایک عام ضابطہ ہے۔ مذکورہ قُرْئَانًا بھی اگرچہ ان سات اوزان میں سے فُعلان کے وزن پر ہے۔ مگر وہ اس عموم میں داخل نہیں ہے کیونکہ اس پر خاص نص آگئی ہے۔ الْئَـٰنَ کا الف دونوں کے ہاں محذوف ہے۔ رَئَ ا جیسے بھی آئے، سوائے مَا رَأَیٰٓ اور لَقَدْ رَأَیٰ (النجم) کے ، دونوں سے بالاتفاق حذف الف ثابت ہے۔ بُرَئَ ٰٓ ؤُاْ دونوں نے بالاتفاق حذف الف نقل کیا ہے۔ سَوْئَ ات کیسے بھی آئے امام ابوداؤد سے اختلاف مروی ہے۔ جَآئَ نَا (زخرف) اس کو پہلے الف کے اثبات سے لکھا گیا ہے۔ جیسا کہ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے المحکم میں اور امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے ’الھجاء‘ کے ذیل میں ذکر کیا ہے۔ المقنع سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے۔ خرازنے بھی پہلے الف کے اثبات کو اختیار کیا ہے۔ یہ اختلاف تثنیہ والی قراء ت کے مطابق ہے۔ مفرد کی قراء ت میں حذف کا کو مسئلہ ہی نہیں ہے۔ باء کے بعد حذفِ الف بٰشِرُوھُنَّ، تُبٰشِرُوھُنَّ، الْأَلْبٰبِ، أَسْبٰبَ جیسے بھی آئے سوائے سورۃ بقرہ میں بِھِمُ الْأَسْبَابُ کے، وَرَبَـٰٓـئِبُکُمُ، وَأَحِبَّـٰٓؤُہُ، غَضْبٰنَ، وَرُھْبٰنَھُمْ، بٰخِعٌ، أَدْبٰرَھُمْ جب ضمیر غائب کی طرف مصاف ہو، وَأَدْبٰرَ السُّجُودِ، وَإِدْبٰرَ النُّجُومِ، الْأَدْبٰرَ (احزاب، حشر) مذکورہ تمام الفاظ میں امام ابوداؤد سے حذف الف
Flag Counter