Maktaba Wahhabi

92 - 140
باب الزیادۃ مصاحف میں زائد واقع ہونے والے حروف تین ہیں، 1 الف 2 واؤ 3 یاء ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ تفصیل درج ذیل ہے۔ زیادتِ الف کا بیان شیخین نے ہر جگہ مِاْئَۃَ اور مِاْئَتَیْنِ میں میم کے بعد الف کے زائد ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ لَأَاْذْبَحَنَّہُ (النمل) میں لام کے بعد الف کے زیادہ ہونے، اور لَّـٰـکِنَّاْ (الکہف) میں نون کے بعد الف کے زیادہ ہونے، اور لِشَایْئٍ میں شین کے بعد الف کے زیادہ ہونے، اور ہر جگہ أَنَاْ اور الظُّنُونَاْ(الاحزاب) میں نون کے بعد الف کے زیادہ ہونے، اور الرَّسُولَا، السَّبِیلَاْ(معاً فی الاحزاب) اور سَلَـٰـسِلاَْ (الدھر) میں لام کے بعد الف کے زیادہ ہونے۔ اور جَزَٰٓؤُاْ، تَفْتَؤُاْمیں اِنِ امْرُوٌّا (النساء ) میں واؤ کی شکل میں ہمزہ کے بعد الف کے زیادہ ہونے، اور الرِّبَـٰواْ میں واؤ کی شکل میں الف کے بعد الف کے زیادہ ہونے اور ہر جگہ لفظ ابْنَ میں باء سے پہلے الف کے زیادہ ہونے، اور وَلَا
Flag Counter