Maktaba Wahhabi

56 - 140
(4)تثنیہ کے الف کا حذف امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مکمل قرآن میں غیر متطرفہ الف تثنیہ کے حذف میں مصاحف کا اختلاف ہے۔ جیسے قَالَ رَجُلَانِ، حِینَ الْوَصِیَّۃِ اثْنَانِ، وَمَا یُعَلِّمَانِ ، اِذْ یَحْکُمَانِ امام ابوداؤد نے خود اثبات الف کو اختیار کیا ہے۔ امام ابن عاشر نے یَأْتِیٰنِھَا (النساء)، ھٰذٰنِ لَسَـٰحِرٰنِ، فَذٰنِکَ(القصص) میں میں حذف الف کو اختیار کیا ہے۔ اور اسی پر ہمارا عمل ہے۔ امام دانی نے مکمل قرآن مجید میں الف تثنیہ کے حذف پر نص نقل کی ہے۔ سوائے تُکَذِّبَانِ کے ، اس میں دونوں وجوہ ثابت ہیں۔ اور الْأَوْلَیَـٰـنِ (المائدۃ) میں یاء کے بعد واقع الف کے حذف پر تمام مصاحف متفق ہیں تاکہ دونوں قراء ات پڑھی جاسکیں۔ اگر الف تثنیہ متطرفہ ہو جیسے اِنَّا رَسُولَا، تَبَّتْ یَدَآ، کَانَتَا، قَالَا تو اس کے اثبات پر اتفاق ہے۔
Flag Counter