Maktaba Wahhabi

59 - 140
جزئیات کے الفات کا حذف میں نے جزئیات کی اس بحث کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا ہے، تاکہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔ ہمزہ کے بعد الف کا حذف قُرْئَ ٰ نًا (یوسف، زخرف) کے الف کو امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ بالاتفاق جبکہ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ بالاختلاف حذف کرتے ہیں امام دانی فرماتے ہیں کہ میں نے بعض عراقی مصاحف میں اس کو اثبات الف کے ساتھ لکھا ہوا دیکھا ہے۔ بعض متاخرین نے اس میں تیسرے مقام قُرْئَٰ نًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِی عِوَجٍ (زمر) کا اضافہ کیا ہے۔ پہلے دونوں میں حذف الف اور دیگر تمام میں اثبات الف پر عمل ہے۔ امام ابوعمرو رحمہ اللہ نے سات اوزان میں اثبات الف پر نص نقل کی ہے۔ (1) فُعلان: جیسے بُنْیَٰنٌ، خُسْرَانًا، طُغْیَٰنًا (1) فِعلان: جیسے صِنْوَانٌ، قِنْوَانٌ (3) فاعل: جیسے ظَالِمٌ، فَارِضٌ، وَسَارِبٌ (4) فعّال: جیسے صَبَّارٍ، خَوَّانٍ، خَتَّارٍ (5) فَعال: جیسے ثَوَابَ، عَذَابٌ، مَتَـٰـعٌ (6) فِعال: جیسے حِسَابٍ، عِقَابٍ
Flag Counter