Maktaba Wahhabi

90 - 140
فصل حذف نون کا بیان شیخین نے فَنُجِّیَ (یوسف) اور نُــــجِی الْمُؤْمِنِینَ (الانبیائ) کوایک نون سے لکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ دونوں قراء توں کا احتمال رہے۔ اسی طرح لَا تَأمَـــــــنَّا (یوسف) کو بھی ایک نون سے لکھنے پر اتفاق ہے۔ نیز شیخین نے بعض آیمہ کے حوالے سے لِنَنظُرَ کَیْفَ اور لَنَنصُرُ رُسُلَنَا میں حذف نون نقل کیا ہے ۔ لیکن حذف کی بجائے اثبات نون پر اعتماد کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔
Flag Counter