Maktaba Wahhabi

30 - 166
کی زندگی میں پیش آنے والے حالات وواقعات میں حد درجہ مماثلت ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامیاب زندگی کے حصول میں موقع بموقع حالات کے مطابق وحی گھڑتے رہتے تھے اور اپنے متبعین کو یہ باور کراتے رہے کہ یہ آسمانوں سے خدا کی طرف سے نازل ہو رہی ہے۔ ٹزڈال کے الفاظ ہیں: When the Surahs are arranged in the chronological order of their composition and compared with the events in Muhammad's life, we see that there is much truth in the statement that the passages were—not, as Muslims say, revealed, but—composed from time to time, as occasion required, to sanction each new departure made by Muhammad. The Qur'an is a faithful mirror of the life and character of its author. It breathes the air of the desert, it enables us to hear the battle-cries of the Prophet's followers as they rushed to the onset, it reveals the working of Muhammad's own mind, and shows the gradual declension of his character as he passed from the earnest and sincere though visionary enthusiast into the conscious impostor and open sensualist. 14 ٹزڈال کا یہ اعتراض نہایت ہی سطحی ہے کیونکہ قرآن مجید کی آیات کا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احوالِ زندگی سے موافق ہونے کی وجہ بالکل واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر اور ان کے متبعین کی رہنمائی چاہتے ہیں لہٰذا آپ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت کو جس طرح کے حالات ومسائل کا سامنا تھا، اُسی کے مطابق وحی نازل ہوتی رہی۔ یہ تو کسی کلام کا نقص شمار ہو گا کہ اس میں مستقبل کی رہنمائی تو ہو لیکن قوم کو درپیش حالیہ آزمائشوں سے نکلنے کا کوئی رستہ تجویز نہ گیا ہو۔ کیا خدا کے کلام کے بارے ہم ایسا سوچ بھی سکتے ہیں کہ وہ جس دور اور قوم میں نازل ہو رہا ہو اس دور اور قوم دونوں کے مسائل کو یکسر نظر انداز کر دے۔ پس قرآن مجید میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کو درپیش مسائل سے مسلسل
Flag Counter