مقام پر اپنا چہرہ کھلا رکھ کر لوگوں میں فتنہ بھڑکارہی ہو؟اس عورت نے جواب دیا:اے شیخ! میراتعلق ان عورتوں سے ہے جن کے بارہ میں شاعرنے کہا ہے: من اللاء لم یحججن یبغین حسبۃ ولکن لیقتلن البریٔ المغفلا یعنی:وہ تو ان عورتوں میں سے ہے جو ثواب کی نیت سے حج نہیں کرتیں،بلکہ اس لئے کرتی ہیں کہ معصوم اوربھولے بھالے مردوں کو قتل کرسکیں۔[1] پھر یہ بھی ممکن ہے کہ باہر چلنے پھرنے والی خواتین،چھوٹی بچیاں ہوں جو مردوں کیلئے اجنبی ہوں،امام بخاری رحمہ اللہ ذکر فرماتے ہیں:امام زہری رحمہ اللہ سے ان بچیوں کو دیکھنے کے بارہ میں سوال ہوا جوبلوغت کی حدود کو نہیں پہنچیں؟فرمایا:عورت کے جسم کے کسی حصے کودیکھنا درست نہیں ہے،خواہ وہ چھوٹی بچی ہی کیوں نہ ہو۔[2] پھر یہ بھی توممکن ہے کہ ایک شخص کی محرم عورتیں اس کے قریب ہوں،یا نابالغ بچے، یا مرد جن کی پردہ والے اعضاء کسی وجہ سے(یالاشعوری طور پر)کھلے ہوں، جنہیں دیکھنا جائز نہیں ہوتا۔ عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہمافرماتے ہیں: ایک دن میں اپنی بہن حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا،اچانک میری نگاہ پڑی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت فرمارہے تھے ۔( بخاری ومسلم) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکیم رضی اللہ عنہ کو شرمگاہ کی حفاظت کاحکم دیا تو حکیم نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہاں ایک قوم اکھٹی اورساتھ ساتھ رہنے پرمجبور ہے وہاں کیاحکم ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں طاقت ہو کہ کوئی تمہاری شرمگاہ نہ دیکھ سکے تو ایسا ضرور کرو۔ (صحیح بخاری) |
Book Name | چہرے اور ہاتھوں کا پردہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ علی بن عبداللہ النمی |
Publisher | مکتبۃ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 222 |
Introduction | زیر نظر کتاب علی بن عبداللہ النمی کی تالیف ہے اور اس کا اردو ترجمہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے، اس کتاب میں خواتین کے پردے کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے، اس میں ایسے تمام شبہات کا تعاقب کیا گیا ہے جن پر ان لوگوں کا اعتماد تھا جو مسلم خاتون کو بے پردگی کی دعوت دینے میں کوشاں و حریص ہیں،کتاب بنیادی طور پر دو ابواب میں منقسم ہے ، ایک باب میں ان شبہات کا جائزہ لیا گیا ہے جو چہرے کے پردے سے متعلق ہیں اور دوسرا باب ہاتھوں کے ڈھانپنے کے وجوب سے متعلق شہبات کے ازالے پر مشتمل ہے۔ |