10 خواتین کو بازاروں میں بحیثیت محتسبہ مقرر کرنے کی ممانعت کے متعلق اگرچہ بعض لوگوں نے کچھ شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،لیکن وہ حقیقت میں بے وزن اور غیر معقول ہیں۔
11 ایسی جگہیں اور ادارے جہاں صرف عورتیں ہی ہوں،مرد وہاں سرے سے موجود ہی نہ ہوں،وہاں کسی خاتون ہی کو بحیثیت محتسبہ مقرر کیا جائے گا۔ایسے مقامات پر کسی مرد کا بحیثیت ِ محتسب تقرر درست نہیں۔
ب… اپیل:
اس موقع پر میں
1 تمام مسلمان خواتین[مائوں،بہنوں،بیٹیوں اور بیویوں]سے پُرزور درخواست کروں گا کہ وہ[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کی اہمیت کو سمجھیں،اور اس کے ادا کرنے کی تاحد استطاعت کوشش کریں،شاید کہ اس کی وجہ سے امت ِ اسلامیہ نصرت الٰہی کے حصول کی شرط کو پورا کرے۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
{یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا إِنْ تَنْصُرُوا اللّٰه یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ}1
(ترجمہ:’’اے اہل ایمان ! اگر تم اللہ تعالیٰ[کے دین]کی مدد کرو گے،تو وہ تمہاری مدد کرے گا،اور تمہیں ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔‘‘)
اور پھر مدد الٰہی سے امت اسلامیہ اس ذلت،رسوائی،تباہی اور بربادی سے نجات حاصل کرے گی جس میں وہ اس وقت مبتلا ہو چکی ہے۔
2 تمام مسلمان مردوں[بیٹوں،بھائیوں،باپوں اور شوہروں]سے پُر زور تاکیدی گزارش ہے کہ وہ مسلمان خواتین کے احتساب کو خوش دلی سے قبول کریں،بلکہ
|