Maktaba Wahhabi

13 - 138
کے بجائے الٹا سزا کا مستوجب ٹھہرے گا۔ نماز کی مثال: اب میں ان تمام باوں کو ایک دو مثالوں سے سمجھاؤں گا۔ شریعت اسلامیہ نے ہر عاقل بالغ مسلمان پر پانچ وقت کی نماز فرض کی ہے اور ہر نماز کی فرض رکعات کو متعین کردیا ہے ۔یہ بھی بتا دیا ہے کہ یہ نماز مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ اس سے بیشتر وضو(طہارت) بھی لازمی ہے ۔ اب اس حکم میں حالات اور کم استعداد والوں کے لیے مراعات اور زیادہ استعداد والوں کے لیے ترغیبات ملاحظہ فرمائیے۔ حالت کے لحاظ سے مراعات: اس عام حکم میں حالات کے لحاظ سے شریعت نے جو مراعات ملحوظ رکھی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ اگر بروقت پانی دستیاب نہ ہو تو وہ تیمم کرسکتا ہے ۔اسی طرح ایسا بیمار جسے وضو کرنے سے تکلیف یا نقصان کا خطرہ ہو وہ بھی تیمم کرسکتا ہے۔ 2۔ سفر یا خوف کی حالت میں نماز قصر کرسکتا ہے اور دو نمازیں اکٹھی بھی ادا کرسکتا ہے۔ 3۔ سفر کی حالت میں سواری پر ہی نماز ادا کرسکتا ہے۔ 4۔ قبلہ کی تعیین یا نماز کے اوقات کی تعیین میں وقت  ہو تو اندازہ سے کام لے سکتا ہے۔
Flag Counter