Maktaba Wahhabi

92 - 213
اور میل ملاپ میں جماع کے مقدمات جیسے بوس وکنار، چمٹانا اور شہوت کے ساتھ پکڑنا[اور شہوت پر مبنی کلام کرنا] بھی شامل ہے۔ مسئلہ:…جنگلی جانوروں کا شکار کرنابھی منع ہے۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ﴾ (المائدۃ: ۹۶) ’’اے ایمان والو! (وحشی) شکار کو قتل مت کرو جب کہ تم حالت احرام میں ہو۔‘‘ اس لیے حالت احرام میں کسی شخص کے لیے جنگلی جانوروں کا شکار کرنا یعنی براہ راست انہیں قتل کرنا یا اشارہ کنایہ سے ان کے شکار میں تعاون دینا جائز نہیں ہے۔ ۲: وہ چیزیں جو صرف مردوں پر حرام ہیں :
Flag Counter