طواف کے بعد صفا ومروہ کے مابین سعی بھی ضروری ہے اور قِران ومفرد والوں کے لیے طوافِ قدوم یا طوافِ عمرہ کے ساتھ کی گئی سعی ہی کافی ہے۔طواف سے فارغ ہو کر مقامِ ابراہیم پر دورکعتیں پڑھیں ۔
اس طواف و سعی کے بعد حاجی کو ’’تحلل ثانی‘‘ یا ’’تحلّل ِکلّی‘‘ حاصل ہوجاتا ہے اور میاں بیوی کے تعلقات سمیت تمام پا بندیاں ختم ہوجاتی ہیں ۔
(بخاری ومسلم)
مسئلہ :… اگر حج افراد یہ حج قران کرنے والے نے پہلے صفا مروہ کی سعی نہیں کی تو اب وہ سعی کرسکتا ہے۔ اس میں حرج نہیں ۔
مسئلہ :… طواف ِ افاضہ مزدلفہ سے واپسی سے پہلے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا وقت ہی عرفات و مزدلفہ سے واپسی کے بعد ہے۔
|