Maktaba Wahhabi

18 - 107
اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساٹھ کے قریب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے نقل کیا ہے ‘ ان میں سے عشرہ مبشرہ بھی ہیں ۔ پھر ان سے خلق کثیر نے روایت کیا ہے ۔ متواتر معنوی : وہ حدیث ہے جس کے معنی کلی پر راویوں کا اتفاق ہو ۔مگر ہر حدیث اپنے خاص الفاظ میں منفر د ہو ‘ جیسے : احادیث شفاعت ‘ اورمسح علی الخفین۔ شاعر نے اس کے متعلق کہا ہے : ’’ متواتر احادیث میں سے حدیث: ’’ من کذب …‘‘ ہے ۔ اور: ’’ ومن بنی للّٰہ بیتا واحتسب ‘‘ کو بھی اسی میں شمار کیا جائے۔ اور رؤیت باری تعالیٰ‘ شفاعت ‘ اور حوض کی احادیث ، اور مسح علی الخفین ( موزوں پر مسح) یہ ان میں سے بعض احادیث ہیں ۔ ج: اس کا فائدہ : متواتر اپنی دونوں قسموں میں ان امور کا فائدہ دیتی ہے : اول: علم ، اس سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو منقول ہے ‘ اس کی صحت کا قطعی یقینی ہونا ۔ دوم: اس کے مطابق عمل ۔ اگروہ خبر ہے تو اس کی تصدیق ‘ اور اگر حکم ہے تو اس کی بجا آوری۔ دوم : آحاد : (۱)… آحاد کی تعریف (ب)… اس کی اقسام باعتبار طرق مع تمثیل (ج)…اس کی اقسام باعتبار رتبہ مع تمثیل (د)… اس کا فائدہ ا: آحاد کی تعریف : ’’ متواتر کے علاوہ تمام احادیث کو آحاد کہتے ہیں ۔ ب: خبر کی طرق کے اعتبار سے اقسام (تین اقسام ): مشہور : مشہور وہ حدیث ہے جس کو تین یا اس سے زیادہ راوی روایت کریں ‘ مگر یہ متواتر کی حد
Flag Counter