Maktaba Wahhabi

98 - 107
٭ سنن ابی داؤد : سنن ابوداؤد میں احادیث کی تعداد چار ہزار آٹھ سو تک پہنچتی ہے ‘ جنہیں اس کے مؤلف نے پانچ لاکھ احادیث میں سے منتخب کیا ہے۔اور اس میں احکام کی احادیث پر ہی اقتصار کیا ہے ۔ اور فرمایا ہے :’’ میں نے اس کتاب میں صحیح‘ اس کے مشابہ اور قریب تر احادیث کو ہی ذکر کیا ہے ۔ اور میری اس کتاب میں جو کوئی اگر شدید ’’وھن‘‘ ہو ‘ تو اسے میں نے بیان کردیا ہے ۔ اور اس میں کسی بھی متروک الحدیث سے کوئی بھی روایت نہیں ہے ۔ اور جس کے بارے میں میں کچھ نہ کہوں وہ صالح ہے ۔ اوراس کتاب میں میں نے جو روایات جمع کی ہیں ‘ ان میں بعض احادیث بعض سے زیادہ صحیح ہیں ۔ اور اکثر مشاہیر کی روایات ہیں ۔ امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’صالح ‘‘ سے ان کی مراد یعنی ’’ اعتبار کے قابل ہے ‘‘ حجت کے قابل نہیں ۔ سو اس صورت میں یہ ضعیف کو بھی شامل ہے‘‘ ۔ لیکن ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ان کے بارے میں روایت کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے : ’’جس حدیث پر میں خاموش رہوں ‘ وہ حسن ہے ۔اگر یہ بات صحیح ہوتو اس میں کوئی اشکال باقی نہیں رہتا کہ صالح سے مراد ’’احتجاج ‘‘ کے قابل ہونا ہے۔ ابن صلاح رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : ’’ اس بنا پر ہم جو اس کتاب میں مطلق طور پر مذکور پاتے ہیں ‘ جو صحیحین میں سے کسی ایک میں نہیں ہے‘ اور نہ ہی کسی ایک نے اس صحیح ہونے کا کہا ہے ‘ تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ حدیث ابو داؤد کے نزدیک حسن ہے ۔‘‘ ابن مندہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : ’’ابوداؤد جب باب میں کوئی اور حدیث نہ پاتے تو ضعیف حدیث کی بھی تخریج
Flag Counter