Maktaba Wahhabi

15 - 107
کتاب کی پہلی قسم (مصطلح الحدیث ) مصطلح الحدیث ( اس میں بذیل امور پر بحث ہوگی): ا: مصطلح الحدیث کی تعریف : ب: مصطلح الحدیث کے فائدے : ا: مصطلح الحدیث کی تعریف: ’’ علم یعرف بہ حال الراوي والمروي من حیث القبول والرد۔‘‘ ’’( مصطلح الحدیث ) وہ علم ہے جس میں راوی اور مروی کا قبول اور رد کے لحاظ سے جانا جاتاہے ۔‘‘ ب: مصطلح الحدیث کے فائدے: ’’ معرفۃ ما یقبل و ما یرد من الراوي والمروي۔‘‘ ’’راوی اور مروی میں سے مقبول اور مردود کی معرفت ۔‘‘ حدیث - خبر - اثر - حدیث قدسی ۔ حدیث: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب قول یا فعل یا تقریر یا وصف حدیث کہلاتا ہے ۔ خبر: خبر حدیث کے ہم معنی ہے ۔ اسے سابق تعریف سے جانا جاسکتا ہے ۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ :’’ خبروہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو‘یا کسی دوسرے کی طرف ۔ اس معنی
Flag Counter