Maktaba Wahhabi

شرح اُصول ثلاثہ

مؤلف: محمدبن سلیمان تمیمی،محمد بن صالح العثیمین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: عبد الکبیر عبد القوی مبارکپوری

’’ یقین لانے والوں کے لیے زمین میں نشانیاں ہیں، اور خود تمہارے اندر بھی۔ کیا تم لوگ بصیرت نگاہی سے کام نہیں لیتے۔‘‘ یعنی اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی معرفت کہ جو ہدایت اور دین حق وہ لائے ہیں انہیں قبول کرنا، ان کی دی ہوئی خبروں میں اُن کی تصدیق کرنا، آپ نے جس کا حکم دیا اس کو بجالانا، جس سے منع کر دیا (یا روک دیا) اس سے رک جانا، آپ کی لائی ہوئی شریعت کو ہی فیصل ماننا اور اس کے فیصلے پر سر تسلیم خم کر دینا بندہ لازم سمجھنے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {فَلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَاشَجَرَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ لَایَجِدُوْا فِیْٓ اَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًاo} (النساء:۶۵) ’’پھر قسم ہے آپ کے رب کی یہ لوگ ایمان دار نہ ہوں گے جب تک یہ بات نہ ہو کہ ان کے آپس میں جو جھگڑا واقع ہو اس میں یہ لوگ آپ سے تصفیہ کرائیں، پھر آپ کے تصفیہ سے اپنے دلوں میں تنگی نہ پائیں، اور پورا پورا تسلیم کرلیں۔‘‘ مزید فرمایا: {اِِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِِذَا دُعُوْا اِِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَo} (النور:۵۱) ’’مومنین کی بات یہی ہے کہ جب وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف فیصلے کو بلائے جاتے ہیں تو کہیں ہم نے سن لیا اور حکم مان لیا اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔‘‘ اور فرمایا: {فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًاo} (النساء:۵۹)
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
8مقدمہ
10مختصر سوانح حیات
12مختصر سوانح حیات
15تین بنیادی اصول اور ان کی شرح
18پہلا بنیادی اصول اللہ تعالیٰ ، اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی معرفت دلائل کی روشنی میں
94دوسرا بنیادی اصول دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے
111’’ایمان باللہ‘‘ میں چار باتیں آتی ہیں: اول:… اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان:
116دوم:… اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان:
118سوم:…اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان:
123چہارم:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان:
144موت کے بعد جوکچھ ہوگا ان پر ایمان لانا
144(الف) فتنہ قبر پر ایمان لانا:
144(ب) قبر کی سختیوں اور اس کی آسانیوں پرایمان لانا:
171تیسرا بنیادی اصول ’’اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت‘‘ ہے
183خاتمہ
183یہاں ہم شہر کفر کی طرف سفر کاحکم بیان کررہے ہیں:
186دارالکفرمیں اقامت کی کئی نوعیتیں ہیں:
Flag Counter