Maktaba Wahhabi

شرح اُصول ثلاثہ

مؤلف: محمدبن سلیمان تمیمی،محمد بن صالح العثیمین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: عبد الکبیر عبد القوی مبارکپوری

اِعْلَمْ رَحِمَکَ اللّٰہُ اَنَّہُ یَجِبُ عَلَیْنَا تَعَلَّمُ اَرْبَعِ مَسَائِلَ۔ جان لواللہ تم پر رحمت نازل فرمائے کہ ہم پر چار مسئلوں کا سیکھنا واجب ہے۔ ………………… شرح ………………… جاننا اس کو کہتے ہیں کہ کسی چیز کو ٹھیک ویسے ہی جیسے کہ وہ ہے، مضبوطی کے ساتھ ذہن کی گرفت میں لینا۔ ذہنی گرفت کے چھ درجات ہیں: ۱۔ علم، یعنی کسی چیز کو ہو بہو ویسے ہی مضبوطی کے ساتھ ذہنی گرفت میں لینا۔ ۲۔ جہل بسیط، یعنی بالکلیہ ذہنی گرفت میں نہ لینا۔ ۳۔ جہل مرکب، یعنی کسی چیز کو ذہنی گرفت میں اس طرح لینا کہ حقیقت میں وہ چیز اس طرح نہ ہو۔ ۴۔ وہم، یعنی کسی چیز کو ذہنی گرفت میں اس حیثیت سے لینا کہ حقیقت میں اس کی مخالف حیثیت کا پہلو غالب ہو۔ ۵۔ شک، یعنی کسی چیز کو ذہنی گرفت میں اس طرح لینا کہ اس کی دونوں حیثیتیں برابر ہوں۔ ۶۔ ظن، یعنی کسی چیز کو ذہنی گرفت میں اس حیثیت سے لینا کہ حقیقت میں اس کی مخالف حیثیت کا پہلو مغلوب ہو۔ علم کی دو قسمیں ہیں: ضروری اور نظری۔ ضروری اس علم کو کہتے ہیں جس میں معلوم کا ادراک ضروری ہو یا بایں طور کہ اس میں فکرو نظر اور استدلال کی مجبوری نہ ہو، جیسے یہ علم کہ آگ گرم ہے۔ نظری جس میں فکرو استدلال کی ضرورت ہو، جیسے وضو میں نیت کے واجب ہونے کا علم۔ یعنی اللہ تم پر اپنی وہ رحمتیں انڈیل دے جن کے ذریعہ تم اپنی مطلوب چیزوں کو حاصل کرسکو اور قابل پرہیز چیزوں سے بچ سکو۔ گویا اللہ تمہارے گزشتہ گناہوں کو معاف فرمائے اور توفیق بخشے اور تمہیں ان گناہوں سے محفوظ رکھے جو مستقبل میں صادر ہوسکتے ہیں۔ یہ مفہوم اس وقت سمجھا جائے گا جب دعا کرتے وقت صرف رحمت کا تذکرہ کیا گیا ہو۔ لیکن اگر رحمت
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
8مقدمہ
10مختصر سوانح حیات
12مختصر سوانح حیات
15تین بنیادی اصول اور ان کی شرح
18پہلا بنیادی اصول اللہ تعالیٰ ، اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی معرفت دلائل کی روشنی میں
94دوسرا بنیادی اصول دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے
111’’ایمان باللہ‘‘ میں چار باتیں آتی ہیں: اول:… اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان:
116دوم:… اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان:
118سوم:…اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان:
123چہارم:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان:
144موت کے بعد جوکچھ ہوگا ان پر ایمان لانا
144(الف) فتنہ قبر پر ایمان لانا:
144(ب) قبر کی سختیوں اور اس کی آسانیوں پرایمان لانا:
171تیسرا بنیادی اصول ’’اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت‘‘ ہے
183خاتمہ
183یہاں ہم شہر کفر کی طرف سفر کاحکم بیان کررہے ہیں:
186دارالکفرمیں اقامت کی کئی نوعیتیں ہیں:
Flag Counter