Maktaba Wahhabi

شرح اُصول ثلاثہ

مؤلف: محمدبن سلیمان تمیمی،محمد بن صالح العثیمین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: عبد الکبیر عبد القوی مبارکپوری

سے ان کا گزر ہوتا انہیں وہ تحریر فرما لیا کرتے تھے اور لکھنے سے گھبراتے نہ تھے۔ ابن تیمیہ اور ابن قیم رحمہمااللہ کی متعدد کتابیں لکھ رکھی تھیں۔ ابھی بھی عجائب خانوں میں ان کے رواں قلم کے شاہکار قیمتی قلمی نسخے موجود ہیں۔ جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو توحید کی سلفی دعوت کا اظہار، علی الاعلان منکرات کا انکار، اور قبر پرست بدعتیوں کا قلع قمع کرنے لگے۔ آل سعود کے حاکموں نے ان کی دست گیری کی چنانچہ ان کی قوت میں اضافہ ہوا اور ان کی شہرت پھیل گئی۔ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی متعدد مفید تالیفات ہیں، چند مندرجہ ہیں: ایک عظیم مفید کتاب ’’کتاب التوحید‘‘ ہے جس کے بے شمار ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ اور اب حالت یہ ہے کہ مختلف زبانوں میں اس کے تراجم ہو کر بھی شائع ہو رہے ہیں۔ اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ کتاب کبھی نایاب نہیں ہوئی ہمیشہ میسر رہتی ہے۔ اس کے علاوہ: کشف الشبہات، الکبائر، مختصر الانصاف، الشرح الکبیر، اور مختصر زاد المعاد ان کی تصنیفات ہیں۔ مؤلفات الامام محمد بن عبد الوہاب‘‘ کے نام سے جمع دی گئی ہیں۔ محمد بن عبد الوہاب ۱۲۰۶ھ میں انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ ان پر بے پایاں رحمت کا نزول فرمائے اور اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے انہیں جزائے خیر دے۔ بے شک وہی سننے والا قبول کرنے والا ہے۔ والحمد للّٰہ رب العالمین وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ أ جمعین۔ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
8مقدمہ
10مختصر سوانح حیات
12مختصر سوانح حیات
15تین بنیادی اصول اور ان کی شرح
18پہلا بنیادی اصول اللہ تعالیٰ ، اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی معرفت دلائل کی روشنی میں
94دوسرا بنیادی اصول دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے
111’’ایمان باللہ‘‘ میں چار باتیں آتی ہیں: اول:… اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان:
116دوم:… اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان:
118سوم:…اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان:
123چہارم:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان:
144موت کے بعد جوکچھ ہوگا ان پر ایمان لانا
144(الف) فتنہ قبر پر ایمان لانا:
144(ب) قبر کی سختیوں اور اس کی آسانیوں پرایمان لانا:
171تیسرا بنیادی اصول ’’اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت‘‘ ہے
183خاتمہ
183یہاں ہم شہر کفر کی طرف سفر کاحکم بیان کررہے ہیں:
186دارالکفرمیں اقامت کی کئی نوعیتیں ہیں:
Flag Counter