[یقینا وہ قرآن، سارے جہان کے رب کا اتارا ہے، اس کو روح امین جبریل لے کر تمھارے دل پر اترے ہیں ، تا کہ تم واضح عربی زبان میں ڈرانے والے ہو جاؤ]یہ وہی کلام الٰہی ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے امت تک پہنچایا ہے۔ فرمایا:﴿ یٰٓاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ﴾ [المائدۃ: ۶۷][ اے رسول! جو تمھارے رب کی طرف سے تمھاری طرف اتارا گیا ہے، اسے پہنچا دو]حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں آیا ہے:(( أَتَمْنَعُوْنِّيْ أَنْ أُبَلِّغَ کَلَامَ رَبِّيْ ))[1][کیا تم مجھے اپنے رب کے کلام کی تبلیغ سے روکتے ہو؟]یہ کلام سینوں میں محفوظ ہے۔ فرمایا:﴿ بَلْ ھُوَ اٰیٰتٌم بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ﴾ [العنکبوت:۴۹][بلکہ وہ قرآن، ایسی واضح آیتیں ہیں جو علما کے سینوں میں ہیں ]یہ کلام زبانوں پر جاری ہے۔ فرمایا:﴿ فَاِِذَا قَرَاْنٰـہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ﴾ [القیامۃ: ۱۸][جب ہم اسے پڑھیں تو اس کے پڑھنے کے بعد پڑھو]یہ کلام مصاحف میں لکھا ہوا ہے۔ فرمایا:﴿ وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ * فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ﴾ [الطور: ۲۔۳][قسم ہے لکھی ہوئی کتاب کی بکھری ہوئی جھلیوں میں ]﴿ اِِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ کَرِیْمٌ * فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ ﴾ [الواقعۃ: ۷۸۔۷۷][یہ قرآن کریم ہے محفوظ کتاب میں ]رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمان میں ہے:((نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ و سلم أَنْ یُّسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلٰی أَرْضِ الْعُدُوِّ )) [2]عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: