Maktaba Wahhabi

168 - 183
پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ : 1932ء میں مولانا عبد المجید سوہدروی رحمہ اللہ نے سوہدرہ میں اہل حدیث کانفرنس کا انعقاد کیا جو تین دن تک جاری رہی اس کانفرنس میں شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی،مولانا محمد بن ابراہیم جونا گڑھی، مولانا ابوالقاسم بنارسی اور کئی دوسرے علمائے کرام شریک ہوئے تھے اس کانفرنس میں مشہور شاعر نفیس خلیلی بھی تشریف لائے تھے جنہوں نے ایک طویل نظم ’’مسلمان عورت‘‘ کے عنوان سے پڑھی تھی جس کے دو شعر مجھے اب تک یادہیں ؎ بیاساکے دریا کا وہ جل پجاری کہیں ابن مریم کہیں ہے مراری ہے تقلید مغرب غلام احمدیت نہ یہ آدمیت نہ وہ آدمیت کامریڈ عبد الکریم وزیر آبادی نے پنجابی زبان میں ایک نظم ’’کھینچواں بنی‘‘ کے عنوان سے پڑھی تھی جو بڑی دلچسپ تھی۔[1]
Flag Counter