Maktaba Wahhabi

127 - 589
17۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے: ’’مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے، جو شخص صدقِ دل سے وہ کلمہ پڑھتا ہے اور پھر اسی پر اس کی موت واقع ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دیتا ہے، وہ کلمہ یہ ہے ’’لا الٰہ الا اللّٰه۔‘‘[1] (رواہ الحاکم، و قال: صحیح علی شرطھما و رویاہ بنحوہ) 18۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک مرفوع حدیث کے الفاظ ہیں : ’’کثرت سے ’’لا الٰہ الا اللّٰه‘‘ کے ساتھ (توحید کی) گواہی دیا کرو، اس سے پہلے کہ تمھارے اور اس کلمے کے درمیان کوئی چیز حائل ہو جائے۔‘‘[2] (رواہ أبو یعلیٰ بإسناد جید قوي) یعنی موت سے پہلے پہلے کثرت سے یہ کلمہ پڑھا کرو۔ مشائخ نے کہا ہے کہ جو شخص اپنی عمر میں ستر ہزار مرتبہ ’’لا الٰہ الا اللّٰه‘‘ کو پڑھے گا تو اسے بخش دیاجائے گا۔[3] 19۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے: ’’جو بندہ رات یا دن کی کسی گھڑی میں ’’لا الٰہ الا اللّٰه‘‘ پڑھے تو یہ کلمہ اس کے نامہ اعمال میں درج تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے اوراس کے تمام گناہ نیکیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔‘‘[4] (رواہ أبو یعلیٰ) یعنی اس کے گناہ مٹ جاتے ہیں اور ان گناہوں کے برابر نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ۔ 20۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے: ’’لا الٰہ الا اللہ پڑھنے والوں پر قبر اور حشر میں کوئی وحشت اور خوف نہ ہو گا۔ گویا میں اس
Flag Counter