Maktaba Wahhabi

83 - 186
دوبارہ اپنی اور اکبر کی مطلقہ (اصغری )سے شادی کرے گا اس نکاح کو نکاح حلالہ کہتے ہیں ،یہ نکاح قطعی حرام ہے ۔ مسئلہ 21 حلالہ نکلوانے والا (اصغر )اور حلالہ نکالنے والا (اکبر )دونوں ملعون ہیں۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَلْمُحَلِّلَ وَ الْمُحَلَّلَ لَہٗ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ نکالنے والے اور نکلوانے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ (د) نِکَاحُ الْمُتْعَۃِ (د)نکاح متعہ مسئلہ 22 طلاق دینے کی نیت سے مختصر وقت (خواہ چند گھنٹے ہوں چند دن ہوں یا چند ہفتے ہوں یا چند مہینے) کے لئے کسی عورت سے مہر طے کر کے نکاح کرنا ،نکاح متعہ کہلاتا ہے جو کہ حرام ہے۔ عَنِ الرَّبِیْعِ ابْنِ سَبْرَۃَ الْجُہْنِیِّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہٗ أَنَّہٗ کَانَ مَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ ((یَا اَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ قَدْ کُنْتُ آذِنْتُ لَکُمْ فِی الْاِسْتَمْتَاعِ مِنَ النِّسَائِ وَ اَنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ ذٰلِکَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَمَنْ کَانَ عِنْدَہٗ مِنْہُنَّ شَیْئٌ فَلْیُخَلِّ سَبِیْلَہَا وَ لاَ تَأْخُذُوْا مِمَّا اٰتَیْتُمُوْہُنَّ شَیْئًا)) [2] رَوَاہُ مُسْلِمٌ حضرت ربیع بن سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان کے بیان میں کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی
Flag Counter