Maktaba Wahhabi

77 - 186
’’ایک خوبصورت اور اچھے حسب و نسب والی عورت ہے لیکن اس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی کیا اس سے نکاح کروں۔ ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’نہ کرو ‘‘پھر وہ دوسری مرتبہ حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے منع فرما دیا پھر وہ تیسری مرتبہ (اجازت لینے )حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے نکاح کرو کیونکہ میں اپنی امت کو تم لوگوں (یعنی مسلمانوں )کی وجہ سے بڑھانا چاہتا ہوں ۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((تَزَوَّجُوا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ فَاِنِّیْ مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْاَنْبِیَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطَّبْرَانِیُّ [1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح کرو کیونکہ میں قیامت کے روز دوسرے انبیاء کے مقابلے میں تمہاری وجہ سے اپنی امت کی کثرت چاہتا ہوں ۔‘‘اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter