Maktaba Wahhabi

176 - 186
بھتیجی (سگی ہویاسوتیلی)بھانجی (سگی ہو یا سوتیلی) سے نکاح کرنا حرام ہے۔ مسئلہ 225 باپ ،دادا اور نانا کی منکوحہ ،بیوی کی ماں ،دادی اور نانی ،مدخولہ بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹیوں ،حقیقی بیٹے ،پوتے اور نواسے کی بیوی سے نکاح حرام ہے۔ مسئلہ 226 دودھ پلانے والی عورت (رضاعی ماں )اور اس کی بیٹی (رضاعی بہن (بشمول رضاعی بہن کی بیٹی )سے نکاح حرام ہے۔ ﴿ حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ وَ بَنٰتُکُمْ وَ اَخَوَاتُکُمْ وَ عَمّٰتُکُمْ وَ خٰلٰتُکُمْ وَ بَنٰتُ الْأَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الَّتِیْ اَرْضَعْنَکُمْ وَ اَخَوَاتُکُمْ مِنَ الرَّضَاعَۃِ وَاُمَّہٰتُ نِسَائِکُمْ وَ رَبَائِبُکُم7ُ الَّتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِنْ نِّسَائِکُمُ الَّتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ ز فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ وَ حَلاَ ئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ لا وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا، ﴾ (23:4) ’’تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں،بہنیں ،بیٹیاں ،پھوپھیاں ،خالائیں ،بھتیجیاں ،بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری پروردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں تمہاری ان بیویوں سے جن سے تمہارا تعلق زن و شوہر ہو چکا ہو اور اگر (صرف نکاح ہوا ہو اور )تعلق زن و شوہر نہ ہوا ہو تو (انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کر لینے میں )تم پر کوئی مواخذہ نہیں ہے ۔اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صلب سے ہوں اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو مگر جو پہلے ہو گیا سو ہو گیا اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔‘‘(سورہ نساء ،آیت نمبر 23) مسئلہ 227 دودھ پلانے سے ویسے ہی حرام رشتے قائم ہو جاتے ہیں جیسے ولادت سے قائم ہوتے ہیں لہٰذا جو رشتے ولادت کے بعد حرام ہیں وہی رشتے
Flag Counter