Maktaba Wahhabi

153 - 186
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لَوْ کُنْتُ آمِرًا اَنْ یَسْجُدَ لِاَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ اَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر میں (اللہ کے علاوہ )کسی دوسرے کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : جس معاملے میں شوہر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کا حکم دے اس معاملے میں شوہر کی اطاعت واجب نہیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے معاملہ میں کسی کی اطاعت جائز نہیں۔‘‘ (مسند احمد) مسئلہ 182 شوہر کی ہر جائز خواہش کا احترام کرنا بیوی پر واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( لاَ یَحِلُّ لِلْمَرْأَۃِ اَنْ تَصُوْمَ زَوْجُہَا شَاہِدٌ ، وَ لاَ تَأْذَنُ فِیْ بَیْتِہٖ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ وَ مَا اَنْفَقَتْ مِنْ نَفَقَۃٍ عَنْ غَیْرِ اَمْرِہٖ فَاِنَّہٗ یُؤَدَّیْ اِلَیْہِ شَطْرُہٗ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عورت کے لئے اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر(نفلی )روزہ رکھنا جائز نہیں نہ ہی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کسی (مرد یا عورت )کو گھر میں آنے کی اجازت دینا جائز ہے ۔جو عورت شوہر کی اجازت کے بغیر (گھر کے ماہانہ )خرچ سے اللہ کی راہ میں دے گی اس سے شوہر کو بھی آدھا ثواب ملے گا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِیٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا الرَّجُلُ دَعَا زَوْجَتَہٗ لِحَاجَتِہٖ فَلْیَأْتِہٖ ، وَ اِنْ کَانَتْ عَلَی التَّنُّوْرِ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (صحیح) حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب مرد بیوی کواپنی ضرورت کے لئے بلائے تو اسے چاہئے کہ فوراً حاضر ہو جائے خواہ تنور پر (روٹی ہی پکا رہی )ہو۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 183 شوہر کی غیر حاضری میں اس کے مال ومتاع کی حفاظت کرنا بیوی پر واجب ہے۔
Flag Counter