Maktaba Wahhabi

140 - 186
ایمان رکھتا ہے اسے جب کوئی معاملہ درپیش ہو تو بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے ۔لوگو! عورتوں کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرو (یاد رکھو !)عورتیں پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں سے سب سے زیادہ ٹیڑھی اوپر کی پسلی ہے۔(یعنی جتنے اونچے خاندان کی عورت ہو گی اتنی زیادہ ٹیڑھی ہو گی )اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ ڈالو گے اور اگر ویسے ہی چھوڑ دیا تو ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہے گی لہٰذا ان کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرو۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 160 اہل و عیال پر خوشدلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے۔ عَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدِ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((نَفْقَۃُ الرَّجُلِ عَلٰی اَہْلِہٖ صَدَقَۃٌ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’آدمی کا اپنے اہل پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ رَقَبَۃٍ وَ دِیْنَارٌ تَصَدَّقْتَ بِہٖ عَلٰی مِسْکِیْنٍ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ اَعْظَمُہَا اَجْرًا اَلَّذِیْ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ (اگر )ایک دینار تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا،ایک غلام کو آزاد کرانے میں خرچ کیا،ایک مسکین پر صدقہ کیا اور ایک اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ، تو اجر کے لحاظ سے وہ دینار سب سے افضل ہے جو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 161 گ ھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹانے والا شوہر بہترین شوہر ہے۔ عَنِ الْاَسْوَدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا مَا کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَصْنَعُ فِیْ اَہْلِہٖ قَالَتْ کَانَ فِیْ مِہْنَۃِ اَہْلِہٖ فَاِذَا حَضَرِتِ الصَّلاَۃُ قَامَ اِلَی الصَّلاَۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3]
Flag Counter