Maktaba Wahhabi

120 - 186
حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جب میرا نکاح ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے بستر پر اس طرح بیٹھ گئے جیسے تم (یعنی راوی )بیٹھے ہو اس وقت ہماری چند بچیاں دف بجا رہی تھیں اور بدر کے شہید ہونے والے بزرگوں کا (اشعار میں )ذکر کر رہی تھیں ان بچیوں میں سے ایک نے کہا ’’ہمارے درمیان ایسا نبی ہے جو کل کی بات جانتا ہے ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کر )ارشاد فرمایا ’’یہ مصرعہ چھوڑ دو جو پہلے پڑھ رہی تھیں وہی پڑھو ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 111 خواتین کے لئے سونے کا زیور اور ریشمی لباس پہننا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اُحِلَّ الذَّہَبُ وَ الْحَرِیْرُ لِإِنَاثَاتِ اُمَّتِیْ وَ حُرِّمَ عَلٰی ذُکُوْرِہَا )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے جائز کیا گیا ہے جب کہ مردوں کے لئے حرام ٹھہرایا گیا ہے ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 112 سفید بالوں میں مہندی یا وسمہ لگانا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ اَحْسَنَ مَا غُیِّرَ بِہٖ ہٰذَا الثَّیِّبُ الْحَنَّائُ وَالْکَتَمُ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا ’’بڑھاپے (کے سفید بالوں )کو بدلنے کے لئے مہندی اور وسمہ لگانا بہترین چیز ہے ۔‘‘اسے ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter