Maktaba Wahhabi

57 - 120
عذاب ہے۔ ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْہُ عَذَابًا اَلِیْمًا ،﴾(17:48) ’’جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اسے اللہ ان جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور جو شخص اللہ اور رسول کی اطاعت سے منہ پھیرے گا وہ اسے دردناک عذاب دے گا۔‘‘(سورہ فتح ، آیت نمبر 17) مسئلہ نمبر 19:حیلے اور بہانے تلاش کرکے اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات سے پہلو تہی کرنا دردناک عذاب کا باعث ہے۔ ﴿لاَ تَجْعَلُوْا دُعَائَ الرَّسُوْلِ بَیْنَکُمْ کَدُعَآئِ بَعْضِکُمْ بَعْضًا قَدْ یَعْلَمُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ یَتَسَلَّلُوْنَ مِنْکُمْ لِوَاذًا فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖ اَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ،﴾(63:24) ’’مسلمانو!رسول کے بلانے کو اپنے درمیان ایک دوسرے کو بلانے کی طرح نہ سمجھ بیٹھو، اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں سے ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے چپکے سے کھسک جاتے ہیں۔ رسول کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہئے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے۔ ‘‘(سورہ نور، آیت نمبر 63) ٭٭٭
Flag Counter