Maktaba Wahhabi

56 - 120
مِنْ اَمْرِہِمْ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلاً مُّبِیْنًا ،﴾(36:33) ’’کسی مومن مرد اور عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ کردیں تو پھر اسے اپنے معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا۔(سورہ احزاب ، آیت نمبر 36) مسئلہ نمبر 17:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرنے والے اپنے انجام کے خود ذمہ دارہوں گے۔ ﴿وَ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوْ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْا اَنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِیْنُ،﴾(92:5) ’’لوگو!اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور نافرمانی سے باز آجاؤ لیکن اگر تم نے حکم نہ مانا تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے علاوہ کوئی ذمہ داری نہیں۔‘‘(سورہ مائدہ ، آیت نمبر 92) ﴿وَ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِیْنُ ،﴾(12:64) ’’اللہ اور رسول کی بات مانو اور اگر نہ مانو گے تو یاد رکھو ہمارے رسول پر صاف صاف حق بات پہنچادینے کی ذمہ داری ہے۔‘‘(سورہ تغابن ، آیت نمبر12) ﴿قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْہِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْکُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَ اِنْ تُطِیْعُوْہُ تَہْتَدُوْا وَ مَا عَلَی الرَّسُوْلِ اِلاَّ الْبَلَاغُ الْمُبِیْنُ ،﴾(54:24) ’’(اے محمد!)کہہ دیجئے کہ اللہ کی اطاعت کرو ، رسول کی اطاعت کرو اور اگر نہیں کرتے تو خوب سمجھ لو کہ رسول پر جس(فرض یعنی رسالت)کا بوجھ ڈالا گیا ہے وہ صرف اسی کا ذمہ دار ہے اور تم پر جس(فرض یعنی اطاعت)کا بارڈالا گیا ہے اس کے ذمہ دار تم ہو اگر رسول کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پاؤ گے ورنہ رسول کی ذمہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ صاف صاف حکم پہنچا دے۔‘‘(سورہ نور ، آیت نمبر 54) مسئلہ نمبر 18:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی سزا جہنم اور رسوا کُن
Flag Counter