Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

238
گے، پس تو وہ کام کر گزر جس کا تو نے ارادہ کیا ہے۔[1] جب صبح ہوئی تو ابو جہل نے ایک بڑا سا پتھر اٹھایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حسب معمول اس دن بھی صبح سویرے ہی مسجد میں آ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تھے، اس وقت آپ کا قبلہ شام کی جانب تھا اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کرتے تو حجر اسود اور رکنِ یمانی کے درمیان کھڑے ہو جاتے تھے، اور کعبہ کو اپنے اور شام کے درمیان کر لیا کرتے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس روز بھی نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ قریش بھی صبح سویرے ہی اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے اور وہ اس انتظار میں تھے کہ دیکھتے ہیں ابوجہل کیا کرتا ہے؟ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دورانِ نماز سجدے میں گئے تو ابو جہل پتھر اٹھا کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل قریب پہنچ گیا تو اچانک پریشان اور بدحواس ہو کر پیچھے ہٹ گیا۔ اس کا رنگ اڑ گیا، پتھر پر اس کی گرفت کمزور پڑ گئی اور پتھر اس کے ہاتھ سے گر گیا۔ یہ صورت حال دیکھ کر سردارانِ قریش ابوجہل کی طرف بڑھے اور پوچھنے لگے: اے ابو الحکم! تجھے کیا ہو گیا ہے؟ وہ کہنے لگا کہ میں جب پتھر اٹھا کے اُن کی طرف بڑھا تا کہ میں انھیں قتل کر دوں، تو اچانک ایک اونٹ میرے اور ان کے درمیان حائل ہو گیا، اللہ کی قسم! میں نے آج تک اتنا بڑا اونٹ نہیں دیکھا، نہ اس جیسی کسی اونٹ کی اتنی بڑی کچلیاں دیکھی ہیں۔ وہ اونٹ میری طرف بڑھ رہا تھا تاکہ مجھے اپنا نوالہ بنا لے، اس لیے میں پیچھے کی طرف بھاگ آیا۔ جب ابوجہل نے اپنی بات مکمل کر لی تو نضر بن حارث کھڑا ہو گیا،اس نے کہا:
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter