Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

226
لوگوں کی ایذا رسانی اور ظلم و ستم کو خاطر میں لائیں اور نہ ان پر تو جہ دیں۔ ایمان والوں کے ساتھ دشمنی رکھنے والے بھی اس بات پر غور کریں اور اپنی منافقت سے توبہ کریں اور اس بات سے ڈریں اور اچھی طرح جان لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کر رہے ہیں۔ وہ اس وقت پوری طرح مستحقِ عذاب ہوتے ہیں جب وہ مومنین سے جنگ کرتے ہیں۔ منافقین کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ ان کے دل بیمار ہوتے ہیں۔ اور نہایت سخت بیماری ان کے دلوں پر مسلط ہو چکی ہوتی ہے۔ قرآن کریم نے اسے اس طرح سے تعبیر کیا ہے: ﴿ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ﴾ ’’ان کے دلوں میں بیماری ہے اور اللہ تعالیٰ نے انھیں بیماری میں مزید بڑھا دیا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے اس بنا پر کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔‘‘ [1] دلوں کا مرض تمام امراض سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔ یقیناً یہ وہ بیماری ہے جو افراد کے چال چلن میں پختہ ہو جاتی ہے جس کی و جہ سے دل سیدھے راستے سے پھر جاتے ہیں اور دل اور ہدایت کے درمیان دوری ہو جاتی ہے تو وہ گمراہ ہو جاتے ہیں اور خواہشات پر چلنے لگتے ہیں۔ منافق کی زندگی اندھیروں سے بھر جاتی ہے، پھر وہ روشنیوں کو دیکھنا بھی چاہے تو نہیں دیکھ سکتا کیونکہ وہ اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ وہ اس سے جدا ہونے کی طاقت نہیں رکھتا، نہ اس طریقے سے دور ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی بصیرت زائل ہو چکی ہوتی ہے، پس
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter