Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

184
امیہ بن خلف اپنی قوم کی مجلس شوری میں ابو جہل بن ہشام، ولید بن مغیرہ اور دیگر کفار کے ساتھ بیٹھا کرتا تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرتے تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان باندھنے لگتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غیبت کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ اس بدسلوکی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت تکلیف ہوتی تھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت زیادہ دکھ دیتے تھے۔ اس صورتحال پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿ وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ﴾ ’’اور تجھ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کیا گیا، پس مذاق کرنے والوں ہی کو اس چیز نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔‘‘ [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مظالم پر صبر کرتے تھے اور ان تمام باتوں کو برداشت کرتے تھے جو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پربہتان باندھنے کے لیے گھڑتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان رسل اور انبیاء کی زندگیوں سے سبق حاصل کرتے تھے جو آپ سے پہلے گزر چکے تھے، انھیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کی نگہبانی پر مکمل اعتماد اور بھروسا تھا کہ ان کا مذاق اڑانے والوں کے لیے اسی طریقے کے مطابق ایک دن مقرر ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے پہلے زمانے کے سرکشوں کے لیے مقرر کیا تھا جنھوں نے اللہ کے رسولوں کو ایذا پہنچائی اور انھیں برا بھلا کہا تھا۔ قرآن کریم ہمارے لیے ان کافروں میں سے اکثر کی ہدایت کا نقشہ کھینچتا ہے۔ اللہ کے نبی سیدنا نوح علیہ السلام کے ساتھ بھی ٹھٹھا مذاق کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter