Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

عرش ناشر یہ جون 2012ءکی بات ہے کہ راقم الحروف ریاض کے مشہور اشاعتی ادارے داراللواء للنشر والتوزیع کےشوروم میں گیا۔ مجھے ایک کتاب کی تلاش تھی جو میرےعلم کے مطابق اسی ادارے سےملتی تھی۔ مطلوبہ کتاب ملی یا نہ ملی یہ مجھے اب یاد نہیں مگر مجھے اس ادارے کی شائع شدہ کتاب ’’رجال أنزل اللّٰه فيهم قرآنا ‘‘ نظر آگئی ۔میں کسی زمانے میں اس کتاب کوجستہ جستہ دیکھ چکاتھا۔ میں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراسلامی تاریخ سے محبت ہے۔ اوریہی وجہ ہےکہ میری ذاتی لائبریری میں تاریخ سےمتعلق بہت ساری کتابیں ہیں۔ اگر ہم اسلامی تاریخ کی بات کریں تو اس کا کوئی صفحہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ذکر سے خالی نہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کانام آتے ہی وہ سنہرا دورآنکھوں کے سامنےآ جاتا ہے جب اللہ کےر سول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیرتربیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کے لیے اپنی زندگیاں دین پر فدا کر گئے تھے ۔ صحابہ کرام نے جس طرح اللہ اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری کی اور اس کےلیے قربانیاں دیں تاریخ ان کی مثال دینے سے قاصر ہے۔ صحابہ کرام ان اوقات کی تلاش میں رہتے تھے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter