Maktaba Wahhabi

382 - 535
وکلاهما من وحي اللّٰه سبحانه وتعالىٰ. " [1] کہ یہ آیت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ شریعت کو ایک ہی مصدر سے لیا جائے خواہ وہ قرآن ہو یا سنت کیونکہ وہ دونوں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے وحی ہیں۔ اس ضمن میں امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "وذلك أنها مقرونة مع کتاب اللّٰه،وأنّ اللّٰه افترض طاعة رسوله وحتم على الناس اتّباع أمره فلا یجوز أن یقال لقول:فرض،إلا لکتاب اللّٰه،ثم سنّة رسوله. "[2] کہ سنت کتاب اللہ کے ساتھ مقرون ہے۔اللہ عزو جل نے اطاعتِ رسول کو فرض قرار دیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اتباع کو انسانوں پر حتمی قرار دیا ہے،پس کسی کے لئے یہ کہنا جائز نہیں ہے کہ اللہ عزو جل نے پہلے صرف کتاب اللہ کو فرض کیا پھر اس کے بعد اپنے رسول کی سنت کو۔ اس کی وضاحت آپ رحمہ اللہ نے کتاب الام میں یوں کی ہے: "إنه أحکم فرضه بكتابه وبین كيف هو على لسان نبيه ثم أثبت فرض ما فرض رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم في كتابه بقوله عزّ وجلّ:﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا[3] کہ اللہ ٰ نے ایک حکم اپنی کتاب میں فرض کیا،اس کی تبیین نبی کی زبان سے کرائی،پھر اس تبیین کو فرض قرار دے دیا جیسے اللہ کا فرمان ہے کہ جو حکم تمہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم دیتے ہیں،اسے لے لو،اور جس سے منع کرتے ہیں،اس سے رُک جاؤ۔ حافظ المشرق خطیب بغدادی رحمہ اللہ(463ھ)نے اپنی کتاب الکفاية في علم الرواية میں وجوبِ عمل اور لزومِ تکلیف کے باب میں کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو متساوی الحکم قرار دیتے ہوئے ایک عنوان یوں قائم فرمایا ہے:باب ماجاء في التسوية بین حکم کتاب اللّٰه وحکم سنّة رسوله صلی اللّٰه علیہ وسلم في وجوب العمل ولزوم التکلیف [4] نواب صدیق الحسن خاں رحمہ اللہ(1307ھ)اپنی کتاب ’فوائد الفوائد‘ میں دیلمی کی ایک مرفوع حدیث((القُرْآنُ صَعْبٌ مُسْتَصْعبٌ لِمَنْ كَرِهَه مُيَسَّر لِمَنْ تَبِعَه،وَإِنَّ حَدِيثِي صَعْبٌ لِمَنْ كَرِهَه مُيَسَّر لِمَنْ تَبِعَه،فَمَنْ سَمِعَ حَدِيثِي فَحَفِظَه وَعَمِلَ بِه جَاءَ يَوْمَ القِيَامَةِ مَعَ الْقُرْآنِ،وَمَنْ تَهَاوَنَ بِحَدِيثِي فَقَد تَهَاوَنَ بِالْقُرْآنِ،وَمَنْ تَهَاوَنَ بِالْقُرْآنِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ))کے متعلّق فرماتے ہیں: ’’اس حدیث میں یہ بات مذکور ہے کہ حدیث اور قرآن کی مابین کوئی فرق نہیں ہے۔یہ دونوں ایک ہی جیسی چیز ہیں۔جس نے
Flag Counter