حمید الدین فراہی رحمہ اللہ اور جمہور کےاصول تفسیر تحقیقی و تقابلی مطالعہ
مؤلف: حافظ انس نضر
ناشر: شیخ زاید اسلامک سنٹر ،لاہور
سال شائع: 2010ء
173
أخطأفيالدلیلوالمدلولجمیعا."[1]کہ ہم جانتے ہیں کہ قرآن کریم کو صحابہ،تابعین اور تبع تابعین نے پڑھا اور وہ اس کی تفسیر اورمعانی کو خوب جانتے تھے،نیز وہ اس دین حق سے بھی خوب واقف تھے،جسے دے کر اللہ عزو جل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تھا،لہٰذا جس کسی نے ان کے خلاف بات کی اوران کے خلاف تفسیر کی،وہ دلیل ومدلول دونوں میں خطا کار ہے۔ڈاکٹر محمد حسین ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:"التعارضبینالتفسیرالعقليوالتفسیرالمأثورمعناهالتقابلوالتنافيبینهما،وذلكبأنیدلّأحدهماعلیإثباتأمرمثلًا،والآخریدلّعلىنفيه...وأماإذاوجدتالمغایرةبینهمابدونمنافاةوأمکنالجمعفلايسمىذلكتعارضًا،وذلكکتفسیرهم﴿الصِّرَاطَالْمُسْتَقِيمَ﴾بالقرآنوبالإسلاموبطریقالعبوديةوبطاعةاللّٰهورسوله،فهذهالمعانيوإنتغایرتغیرمنافيةولامتاقضة،لأنطریقالإسلامهوطریقالقرآنوهوطریقالعبوديةوهوطاعةاللّٰهورسوله،وإنتعذرالجمع،قدمالتفسیرالماثورعنالنّبيصلیاللّٰهعلیہوسلمإنثبتمنطریقصحیح،وکذایقدمماصحّعنالصحابة،لأنمایصحّنسبتهإلىالصحابةفيالتفسییر،النفسإليهأمیللاحتمالسماعهمنالرّسولصلیاللّٰهعلیہوسلم،ولماامتازوابهمنالفهمالصّحیحوالعملالصالح،ولمااختصوابهمنمشاهدةالتنزیل."[2]کہ عقلی تفسیر اور تفسیر ماثور میں جو تعارض پایا جاتا ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتے ہیں،مثلاً ایک سےکسی بات کا اثبات ہوتا ہے،تو دوسرا اس کی نفی کرتا ہے ... جب دونوں میں مغایرت پائی جائے،مگر منافات نہ ہو،تو اسے تعارض نہیں کہتے،اس کی مثال یہ ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ﴿الصِّرَاطَالْمُسْتَقِيمَ﴾کی تفسیر قرآن،اسلام،طریق عبادت اور اطاعت الٰہی و اطاعتِ رسول سےکی جاتی ہے،یہ سب معانی اگرچہ الگ الگ ہیں،لیکن ایک دوسرے کے منافی نہیں،کیونکہ جو راستہ دین اسلام کا ہے،وہی قرآن،عبادت اور اطاعت الٰہی ورسول ہے،اس لیے تفسیر میں کوئی تعارض ومنافات نہیں۔اگر تطبیق وتوفیق کاکوئی امکان نہ ہو،تو تفسیر ماثور،جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہو،کو ترجیح دی جائے گی،بشرطیکہ باسند صحیح ثابت ہو،اسی طرح صحابہ کرام کے تفسیری اقوال کوبھی ترجیح دی جائے گی،کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ صحابہ کرام نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنے ہوں،نیز صحابہ کرام قرآ ن کریم کاصحیح فہم رکھتے تھے،اعمال صالحہ کی دولت سے مالا مال اورنزول قرآن کے چشم دید گواہ تھے۔تفسیر القرآن باللغۃ العربیۃقرآن مجید کا نزول چونکہ عربی زبان میں ہوا ہے اس لئے تمام زمانوں میں مفسرین قرآن کی تفسیر میں عربی لغت سے استدلال