حمید الدین فراہی رحمہ اللہ اور جمہور کےاصول تفسیر تحقیقی و تقابلی مطالعہ
مؤلف: حافظ انس نضر
ناشر: شیخ زاید اسلامک سنٹر ،لاہور
سال شائع: 2010ء
412
کفر کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اللہ عزو جل اس کا کفر نہیں چاہتے تو اللہ عزو جل اس مومن بندے اور کفر کے درمیان حائل ہوجاتا ہے۔4۔ زمخشری رحمہ اللہ اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:"قیلمعناه:إناللّٰهقديملكعلىالعبدقلبهفیفسخعزائمه،ویغیرنياتهومقاصده،ویبدلهبالخوفأمنًا،وبالأمنخوفاً،وبالذّکرنسیانًاوبالنّسیانذکرًا."[1]کہ کہا گیا ہے کہ اس آیت مبارکہ کا معنیٰ یہ ہے کہ اللہ عزو جل بندے کے دل پر قبضہ کرلیتا ہےاو راس کے عزائم کو توڑ دیتا ہے۔اس کی نیت اور مقاصد کو تبدیل کر دیتا ہے اس کے خوف کو امن میں اور امن کو خوف میں بدل دیتا ہے۔اس کو یاد شے بھلا دیتا ہے اور بھولی ہوئی شے یاد دلا دیتا ہے۔5۔ امام ابن عطیہ رحمہ اللہ اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں رقمطراز ہیں:ومنها:أنیکونالمعنیترجيةلهمبأناللّٰهيبدلالخوفالذيفيقلوبهممنكثرةالعدوّفيجعلهجرأةوقوّةوبضدذلكالكفار،فإناللّٰههومقلّبالقلوبكماكانقسمالنبيصلیاللّٰهعلیہوسلم،قالبعضالنّاس:ومنهلاحولولاقوةإلاباللّٰه،أيلاحولعلىمعصيةولاقوةعلىطاعةإلاباللّٰه."[2]کہ ان میں سے ایک معنی یہ بھی ہے کہ اللہ عزو جل ان کے دلوں میں دشمن کی کثرت کا جو خوف ہے اسے قوت اور بہادری سے تبدیل کردے گا اور یہی خوف کفار کے دلوں میں پیدا فرما دے گا۔بے شک اللہ عزو جل دلوں کو پھیرنے والا ہے۔جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قسم اٹھایا کرتے تھے۔بعض کا کہنا ہے کہ لاحولولاقوّةإلاباللّٰه کا بھی یہی مفہوم ہے کہ اللہ کی مشیت کے بغیر نہ تو کسی میں نیکی کی طاقت ہے اور نہ ہی کسی میں معصیت کی جرأت۔2۔﴿وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ﴾[3] سے مرادجمہور مفسرین کے نزدیک اس آیتِ مبارکہ میں جن دو اشخاص کا تذکرہ ہے،وہ سیدنا ابراہیم اور سیدنا اسحاق ہیں۔اس آیت میں سیدنا اسماعیل کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہے،لیکن مولانا فراہی رحمہ اللہ کے نزدیک اس آیتِ مبارکہ میں جن دو اشخاص کاتذکرہ ہے،وہ سیدنا اسماعیل اور سیدنا اسحٰق ہیں۔مولانا فرماتے ہیں:"فكأنّهقيل:وباركناعلىإسماعيلوإسحاقومنذرّيتهمامحسنوظالملنفسهمبين."[4]کہ گویا پوری بات یوں کہی گئی ہے کہ ہم نے اسماعیل اور اسحاق پر اپنی برکت وسلامتی نازل کی او ران دونوں کی اولاد میں سے کچھ