حمید الدین فراہی رحمہ اللہ اور جمہور کےاصول تفسیر تحقیقی و تقابلی مطالعہ
مؤلف: حافظ انس نضر
ناشر: شیخ زاید اسلامک سنٹر ،لاہور
سال شائع: 2010ء
168
امام غزالی رحمہ اللہ(505ھ)فرماتے ہیں:"فبطلأنیشترطالسّماعفيالتأویل،وجازلکلواحدأنیستنبطمنالقرآنبقدرفهمهوحدعقله."[1]کہ بنا بریں تفسیر قرآن میں نقل وسماع کی شرط باطل ٹھہری۔ہر شخص کیلئے اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اپنی عقلی استطاعت کی حد تک قرآنِ کریم سے استنباط کرے۔نیز فرماتے ہیں:"إنفيفهممعانيالقرآنمجالًارحبًاومتّسعابالغًا،وإنالمنقولمنظاهرالتفسیرلیسمنتهىالإدراكفيه"[2]کہ قرآن عزیز کے معانی ومطالب کے فہم و ادراک کا میدان نہایت وسیع ہے،یہ غلط ہے کہ منقول تفسیر پر فہم وادراک کی حد ختم ہو جاتی ہے۔راغب اصفہانی رحمہ اللہ(502ھ)لکھتے ہیں:"إنّالمذهبينهماالغلووالتّقصیر،فمناقتصرعلىالمنقولإليهفقدتركکثیرًاممااحتاجإليه،ومنأجازلکلّأحدالخوضفيهفقدعرضهللتّخلیطولمیعتبرحقیقةقولهتعالى:﴿لِيَدَّبَّرُواآيَاتِهِوَلِيَتَذَكَّرَأُولُوالْأَلْبَابِ﴾[3]کہ یہ دونوں مذاہب در اصل افراط وتفریط پر مبنی ہیں،جنہوں نے تفسیر منقول پر انحصار کیا ہے اس نے تفسیر کے نہایت ضروری حصہ کو نظر انداز کر دیا ہے اور جس نے ہر کس وناکس کو تفسیر قرآن کی اجازت دی ہے،اس نے کتابِ عزیز کو اختلاط وامتزاج کا نشانہ بنادیا،گویا اس نے قرآنِ کریم کی آیت كریمہ﴿لِيَدَّبَّرُواآيَاتِهِوَلِيَتَذَكَّرَأُولُوالْأَلْبَابِ﴾کاصحیح مفہوم نہیں سمجھا۔تفسیر بالرّائے کی اقسامگذشتہ بحث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ تفسیر بالرّائے کی دو قسمیں ہیں،ایک قسم مذموم اورناروا ہے۔دوسر ی قسم جائز اور درست ہے۔پھر جو قسم جائز ہے اس کی چند حدود وقیود ہیں۔ڈاکٹر محمود نقراشی لکھتے ہیں:"للنّاسفيهوجهان،الأول:أنیسألالرجلعنمعنیفيکتاباللّٰهفیتسورعليهبرأيهدوننظرفیما