Maktaba Wahhabi

75 - 495
6۔ نماز فجر کا وقت طلوع فجر سے لے کر سورج نکلنے سے پیشتر سفیدی پوری طرح پھیل جانے تک ہے۔ جمعہ کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے ،نیز آپ جمعہ کی نماز سردیوں میں جلدی پڑھتے اور سخت گرمی میں دیر سے ادا کرتے۔ (صحیح بخاری:حدیث نمبر 906) اوقات نماز کے متعلق مزید امور کا خیال رکھنا چاہیے۔ ( ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:'' گرمی کے موسم میں نماز ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھا کرو۔''(صحیح بخاری :حدیث نمبر 538) اب اس کو ٹھنڈا کرنے کی کیا حد ہے؟ اس میں اختلاف ہے،البتہ اس بات پر اتفاق ہے کہ اتنا بھی ٹھنڈا نہ کیا جائے کہ عصر کا وقت آجائے۔ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز غروب شفق (سرخی) کے بعد پڑھاتے اگرلوگ جلد جمع ہوجاتے تو جلد پڑھا دیتے اور اگر دیر سے جمع ہوتے تو دیر سے پڑھاتے لیکن اس نماز میں تاخیر کو پسند کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز عشاء اس وقت پڑھائی جب رات کا کافی حصہ گزر چکا تھا۔پھر فرمایا:''اگر میری امت پر گراں نہ ہوتا تو عشاء کا اصل وقت تو یہی ہے۔''(صحیح بخاری :حدیث نمبر 57) ( ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت پڑھاتے جب کہ نماز سے فراغت کے بعد بھی اندھیرا ہوتا تھا ۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ہم عورتیں چادر میں لپٹی ہوئی جب نماز سے فارغ ہوکرنکلتیں تو اندھیرے کی وجہ سے ایک دوسرے کو پہچان نہ سکتی تھی۔(صحیح بخاری :حدیث نمبر578) ( ۔نماز عیدین کا مسنون وقت سورج کے نیزہ بھر بلند ہونے پر ہے، یعنی طلوع آفتاب سے تقریباً نصف گھنٹہ بعد شروع ہوجاتاہے۔ ضرورت کے پیش نظر اس میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔ ( ۔بعض فقہاء کے نزدیک زوال سے پہلے جمعہ جائز ہے۔لیکن یہ صحیح نہیں بلکہ جمعہ زوال آفتاب کے بعد ہونا چاہیے۔ ( ۔آج کل گھڑیوں کا دور ہے ،اس لئے گھنٹوں اور منٹوں کے اعتبار سے اوقات کی تعیین حسب ذیل ہے: 1۔نماز فجرکا آغاز تقریباً طلوع فجر سے بیس منٹ بعد اداکرناافضل ہے۔ واضح رہے کہ طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک تقریباً 30/ا گھنٹہ تک کا وقفہ ہوتا ہے۔ 2۔نماز ظہر زوال آفتاب سے تقریباً بیس منٹ بعد اداکرنا افضل ہے لیکن سخت گرمی میں ایک گھنٹہ سے ڈیڑھ گھنٹہ تک تاخیر کی جاسکتی ہے۔ 3۔نماز عصر موسم سرما میں غروب آفتاب سے دو گھنٹے اور موسم گرما میں اڑھائی گھنٹے قبل ادا کرنا افضل ہے۔ 4۔نماز مغرب کا وقت بہت محدود ہے۔یہ غروب آفتاب کے بعد نصف گھنٹہ تک ہے۔ 5۔عشاء کا وقت غروب شفق کے بعد شروع ہوتا ہے۔اور غروب شفق کا وقت غروب آفتاب سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد تک ہوتا ہے۔اس لئے مغرب اور عشاء کی نماز میں کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے۔نمازعشاء میں اگر مزید تاخیر کی جاسکے تو بہتر ہے۔ (نوٹ۔نمازعشاء کے علاوہ تمام نمازیں اول وقت میں ادا کی جائیں کیونکہ ایسا کرنا رضائے الٰہی کا باعث ہے)
Flag Counter