Maktaba Wahhabi

5 - 495
خطبہ مسنونہ ان الحمد للّٰه نحمده ونستعينه ونستغفره ونعوذ باللّٰه من شرور انفسنا ومن سيات اعمالنا من يهده اللّٰه فلا مضل له ومن يضلل فلاهادي له واشهد ان لا الٰه الا للّٰه وحده لاشريك له واشهد ان محمد عبده ورسوله يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ(آل عمران 3/102) يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا(النساء4/1) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا .يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا(الاحزاب 33/70۔71) اما بعد!فان اصدق الحديث كتاب اللّٰه وخير الهدي هدي محمد صلي اللّٰه عليه وسلم وشر الامور محدثاتها وكل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة وكل ضلالة في النار ۔ (ماخوذ من کتب الحدیث) یقیناً تمام تعریفوں کے لائق اللہ تعالیٰ ہے ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں۔اوراسی سے معافی کے طلبگار ہیں۔نیز ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے نفوس کی شرارتوں اور اپنے اعمال کی بُرائیوں سے پناہ لیتے ہیں۔جسے اللہ ہدایت یافتہ کر دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا۔ اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواکوئی معبود برحق نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ ''اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے۔اور تمھیں موت نہیں آنی چاہیے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔'' ''لوگو! اپنے اس پروردگار سے ڈرتے رہو جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا ہے ،پھر اسی سے اس کاجوڑا بنایا، پھر ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پھیلادیں۔نیز اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سےاپنا حق مانگتے ہو،نیز قریبی رشتوں کے معاملے میں بھی اللہ سے ڈرتے رہو ،بلاشبہ اللہ تم پر ہروقت نظر رکھے ہوئے ہے۔'' ''اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ اورسیدھی بات کرو وہ تمہارے کام درست کردے گا اور تمھیں بخش دے گا اور جس شخص نے خوشی سے اللہ اور اس کے رسول کا کہا مان لیا اس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔'' امابعد! یقیناً سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے،اور سب سے اچھی راہنمائی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی راہنمائی ہے۔اور بدترین کام دینی معاملات میں خودساختہ چیزیں ہیں اوردین میں ہر نئی چیز بدعت ہے،اور ہربدعت گمراہی ہے،اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے۔
Flag Counter