Maktaba Wahhabi

64 - 495
صورت مسئولہ میں ایک کم ہمت انسان نے چند ٹکوں کی خاطر اپنی زبان سے یہ کلمہ کفر کہہ دیا ہے۔کیونکہ احمدی ملت اسلامیہ سے خارج ہیں۔ شرعی طور پر یہ ارتداد ہی کی ایک قسم ہے۔روزی رساں اللہ تعالیٰ ہے اور اس نے رزق تلاش کرنے کےلئے دوڑ دھوپ کرنے کی تلقین کی ہے۔ آخر اپنے منہ سے کلمہ کفر کہہ کر پیٹ پالنا کہاں کی عقل مندی ہے؟اگراسلامی حکومت ہو تو انسان سزائے ارتداد کا حقدار ہے اور اسے مشورہ دینے والا اس سے بھی بدتر ہے۔قیامت کے دن وہ اپنا اور اس کا بوجھ اٹھا کر اللہ کے حضور پیش ہوگا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ''قیامت کے دن دوسروں کو گمراہ کرنےوالے اپنے اعمال کے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہے ان کا بوجھ بھی ان پر لادا جائے گا۔''(16/النحل :25) اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام سے بے اعتنائی سے محفوظ رکھے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی توفیق بخشے۔آمین۔
Flag Counter