Maktaba Wahhabi

402 - 495
حضرت عمر ، حضرت جابر ، حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم جیسے اکابر صحابہ نے اس ہدایت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کیا، ایسا کرنے سے آئندہ زندگی کے پرسکون گزرنے کی راہ ہموار ہوئی ۔لیکن اپنی منگیتر کے ساتھ تصویر بنانا اور علیحدہ بیٹھ کر باہمی گفتگو کرنا نہ صرف ناجائز وحرام ہے بلکہ ایساکرنے سے آئندہ برے نتائج کا بھی اندیشہ ہے۔اللہ تعالیٰ ایسا کرنے سے اپنی رحمت وبرکت کوضرور اٹھا لیتے ہیں جو نحوست وبدبختی کی علامت ہے۔حدیث میں تصویر بنانے والے کو ملعون کہاگیا ہے اور اسے بدترین سزا کی دھمکی دی گئی ہے۔(صحیح بخاری ،کتاب اللباس) اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادگرامی ہے:'' کہ کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت نہ کرے جو اس کے لئے حلال نہیں ہے۔کیونکہ ایسا کرنے سے تیسرا شیطان ان میں گھس آتا ہے۔''(ابو داؤد ،کتاب النکاح) البتہ محرم انسان اس حکم امتناعی سے مستثنیٰ ہے، لہذا اپنی منگیتر کو دیکھنے کے علاوہ سوال میں ذکر کردہ دوسرے تمام کبیرہ گناہ ہیں جن سے اجتناب ضروری ہے۔ایک مسلمان کے لئے ضروری ہےکہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ایسے معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ (واللہ اعلم)
Flag Counter