Maktaba Wahhabi

55 - 79
یَخْلُقُوا ذُبَاباً وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَہُ وَإِن یَسْلُبْہُمُ الذُّبَابُ شَیْئاً لَّا یَسْتَنقِذُوہُ مِنْہُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ﴾ (الحج :۷۳) ’’لوگو!ایک مثال بیان کی جارہی ہے ‘ذرا کا ن لگا کر سن لو !اللہ کے سوا جن جن کو تم پکا رتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کر سکتے ‘گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جا ئیں بلکہ اگر مکھی ان سے کو ئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے ‘ بڑا بودا ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جارہا ہے۔ ‘‘ 2.ایسی آیات جو تخلیق اوّل پر غور وفکر سے تخلیق ثانی پر دلالت کرتی ہیں : ﴿وَہُوَ الَّذِیْ یَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہُ وَہُوَ أَہْوَنُ عَلَیْہِ ﴾ (الروم:۲۷) ’’وہی تخلیق کی ابتدا کرتا ہے پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے۔‘‘ ﴿قُلْ سِیْرُوْا فِیْ الْأَرْضِ فَانظُرُوْا کَیْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اﷲُ یُنشیِئُ النَّشْأَۃَ الْآخِرَۃَ إِنَّ اﷲَ عَلٰی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیْرٌ ﴾ (العنکبوت: ۲۰) ’’ان سے کہو زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے،پھر اللہ ہی دوسری نئی زندگی بخشے گا، یقینا اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔‘‘ ﴿یٰاَیُّہَا النَّاسُ إِن کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاکُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَۃٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَۃٍ مُّخَلَّقَۃٍ وَغَیْرِ مُخَلَّقَۃٍ لِّنُبَیِّنَ ’’اے لوگو! اگر تمہیں زندگی اور موت کے بارے میں کچھ شک ہے تو تمہیں معلوم ہو کہ ہم نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ہے، پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر گوشت کی بوٹی سے جو شکل والی بھی ہوتی ہے اور بے شکل بھی، یہ بھی ہم اس لئے بتا رہے ہیں کہ تم پر حقیقت وا کریں ۔‘‘ ﴿وَضَرَبَ لَنَا مَثَلاً وَنَسِيَ خَلْقَہُ قَالَ مَنْ یُحْیِیْ الْعِظَامَ وَہِیَ رَمِیْمٌ قُلْ یُحْیِیْہَا الَّذِیْ أَنشَأَہَا أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَہُوَ بِکُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمٌ﴾ (یٰس:۷۸،۷۹) ’’اور انسان ہمیں مثالیں سناتاہے اور اپنی پیدائش کو بھول بیلَکُمْ ﴾(الحج:۵) ٹھاہے ۔کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں گی؟‘‘ اس سے کہو ’’انہیں وہی زندہ کرے گا جس نے انہیں پہلے پیدا کیا تھا۔‘‘
Flag Counter