Maktaba Wahhabi

54 - 79
’’اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو، اسے بادلوں سے بھی تم ہی اُتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں ؟اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کر دیں ۔ پھر تم ہماری شکر گزاری کیوں نہیں کرتے؟‘‘ ﴿افَرَأَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُورُونَ أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَہَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُونَ﴾ ’’کبھی تم نے خیال کیا کہ یہ آگ جو تم سلگاتے ہو، اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟‘‘(الواقعہ:۷۱،۷۲) ﴿وَاللَّہُ خَلَقَ کُلَّ دَابَّۃٍ مِن مَّائٍ فَمِنْہُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰی بَطْنِہِ وَمِنْہُم مَّن یَمْشِیْ عَلٰی رِجْلَیْنِ وَمِنْہُم مَّن یَمْشِیْ عَلٰی أَرْبَعٍ یَخْلُقُ اللَّہُ مَا یَشَائُ إِنَّ اﷲَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ (النور:۴۵) ’’تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہے ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں بعض دوپاؤ ں پر چلتے اوربعض چار پاؤ ں پر چلتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ ‘‘ ﴿الَمْ تَرَ أَنَّ اللَّہَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاء ِ مَاء ً فَأَخْرَجْنَا بِہِ ثَمَرَاتٍ مُّخْتَلِفاً أَلْوَانُہَا وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِیْضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُہَا وَغَرَابِیْبُ سُوْدٌ وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُہُ کَذَلِکَ إِنَّمَا یَخْشَی اﷲَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اﷲَ عَزِیْزٌ غَفُورٌ﴾ (الفاطر:۲۷،۲۸) ’’کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اُتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں : سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اوربہت گہرے سیاہ اور اسی طرح آدمیوں اور جانورو ں اور چوپایوں میں بھی بعض ایسے ہیں کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں ،اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں ۔ واقعی اللہ تعالیٰ زبردست بڑا بخشنے والا ہے ۔‘‘ ﴿وَمِنْ آیَاتِہِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِیْ ذَلِکَ لَآیَاتٍ لِّلْعَالَمِیْنَ﴾(الروم:۲۲) ’’اس( کی قدرت )کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف (بھی ) ہے۔ دانش مندوں کے لیے اس میں یقینا بڑی نشانیاں ہیں ۔‘‘ ﴿یٰأَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَہُ إِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّہِ لَن
Flag Counter