Maktaba Wahhabi

51 - 79
﴿أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقاً أَمِ السَّمَاء بَنَاہَا.رَفَعَ سَمْکَہَا فَسَوَّاہَا.وَأَغْطَشَ لَیْْلَہَا وَأَخْرَجَ ضُحَاہَا.وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِکَ دَحَاہَا.أَخْرَجَ مِنْہَا مَاء ہَا وَمَرْعَاہَا. وَالْجِبَالَ أَرْسَاہَا.مَتَاعاً لَّکُمْ وَلِأَنْعَامِکُمْ ﴾(النازعات:۲۷۔۳۳) ’’کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کا ؟اللہ نے اسے بنایا ۔اسکی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا ۔ اسکی رات کو تاریک کیا اور اسکے دن کو نکالا۔اور اس کے بعد زمین کو (ہموار ) بچھادیا ۔اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ۔اور پہاڑو ں کو (مضبوط ) گاڑدیا۔یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لیے (ہیں )۔‘‘ تاریکیوں اور روشنی کی تخلیق: ﴿الْحَمْدُ لِلّہِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ ثُمَّ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ بِرَبِّہِم یَعْدِلُونَ﴾ (الانعام:۱) ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کوبنایاپھر بھی کافر لوگ (غیر اللہ کو )اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں ۔ ‘‘ تخلیق چھ یوم میں ﴿وَہُوَ الَّذِیْ خَلَق السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَکَانَ عَرْشُہُ عَلَی الْمَاء لِیَبْلُوَکُمْ أَیُّکُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَلَئِن قُلْتَ إِنَّکُم مَّبْعُوثُونَ مِن بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُولَنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ إِنْ ہَـذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴾(ھود: ۷) ’’اللہ ہی وہ ہے جس نے چھ دن میں آسمان و زمین کو پیداکیا اور اسکا عرش پانی پر تھاتاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل والا کون ہے اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھاکھڑے کیے جاؤ گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے کہ یہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہے ۔‘‘ چھ اَیام کی تفصیل ﴿قُلْ أَئِنَّکُمْ لَتَکْفُرُونَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْأَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَتَجْعَلُونَ لَہُ أَنْدَادًا ذَلِکَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ. وَجَعَلَ فِیْہَا رَوَاسِیَ مِن فَوْقِہَا وَبَارَکَ فِیْہَا وَقَدَّرَ فِیْہَا أَقْوَاتَہَا
Flag Counter